راولپنڈ ی (جیوڈیسک) سانحہ راولپنڈی کے تحقیقاتی عمل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، 54 ملزموں کے چالان عدالت میں پیش کر دیئے گئے ہیں جبکہ امام بارگاہیں جلانے میں ملوث 31 ملزموں کے خلاف مقدمات کے چالان آخری مرحلہ میں ہیں۔
ذمہدار حکومتی ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں یوم عاشور پر مدرسہ کو جلانے اور ہلاکتوں پر تقریبا 160 ملزم گرفتار کئے گئے، شناخت پریڈ میں تقریبا 50 افراد کو چھوڑ دیا گیا۔
جبکہ عبادت گاہوں پر حملوں کے الزام میں 70 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 31 ملزموں کے خلاف چالان کی تیاری آخری مراحل پر ہے، مذکورہ واقعات پر پانچ علیحدہ علیحدہ مقدمات قائم کئے گئے تھے جن میں اہم مقدمہ نمبر 385 تھانہ گنج منڈی تھا۔