لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں۔
لاہور میں امن و امان کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ راولپنڈی کے واقعہ میں پولیس اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ دے کر بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے جنہوں نے جام شہادت نوش کر کے بڑی تباہی کو ٹال دیا ہے۔
اِس موقع پر اُنہوں نے شہداءکے بچوں کو کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کے علاوہ لواحقین کو گھر اور بچوں کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ اُنہوں نے زخمیوں کی مناسب دیکھ بھال کے احکامات بھی جاری کیے۔
انہوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم پر سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔