راولپنڈی: ٹریول ایجنسی پر چھاپہ، ایجنٹ گرفتار

FIA

FIA

راولپنڈی (جیوڈیسک) ایف آئی اے کی ٹیم نے بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ شب کمیٹی چوک میں فالکن ایسو سی ایٹ نامی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر ساجد اعوان سکنہ ڈھوک کھبہ نامی ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

جبکہ ملزم کے قبضہ سے پاسپورٹ، دبئی کے ویزوں کی کاپیاں او دیگر دستاویزات برآمد کر لی ہیں ایف آئی اے نے ملزم کو تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔