راولپنڈی: گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

Suspects Arrested

Suspects Arrested

راولپنڈی (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر موٹروے پر پشاور سے آنے والی کار کو چیک کیا گیا تو دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں سے بیس عدد رائفلز، بارہ پستول تیس بور، پینتیس روند برآمد کر لیے۔

جبکہ موقع سے ڈرائیور محمد نواز کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ چونترہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔