راولپنڈی (یاسر رفیق) راولپنڈی میں 22 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ راولپنڈی کے علاقے مریڑ چوک کے قریب 22 سالہ نوجوان چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی بناتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بےٹھا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو راولپنڈی کے علاقے مریڑ چوک کے قریب 22 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع نے نوجوان کی شناخت جمشید کے نام سے کی ہے جو ریلوے ملازم تھا اور راولپنڈی کے علاقے میلاد نگر ڈھوک رتہ کا رہائشی تھا۔
نوجوان چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی بنانے کے لیے پٹڑی کے درمیان میں کھڑا تھا کہ تیز رفتار ٹرین نے کچل دیا ۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز اسپتال منتقل کر دی گئی۔