ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈکے معروف پروڈیوسر ڈائریکٹر کرن جوہر کی اگلی فلم میں پہلی باررنبیر کپور اور پرینیتی چوپڑا ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم میں ہیروئن بنیں گی پرینیتی چوپڑا اور اس فلم کے ہدایت کارہوں گے۔
اس سے پہلے کرن جوہر نے بطور فلم ساز رنبیر کپور کے ساتھ دو فلمیں WAKE UP SID اور یہ جوانی ہے دیوانی کی ہیں۔ لیکن اس باروہ فلم خود ڈائریکٹ کریں گے۔آج کل کرن جوہر اس فلم کا اسکریٹ لکھنے میں مصروف ہیں۔ رنبیر کپور کی فلم BOMBAY VELVET کی فلم بندی مکمل ہونے کے بعداس فلم کی شوٹنگ شروع ہو گی۔