ریمنڈ ڈیوس کیس: عدالت کا پنجاب حکومت کو فہیم کے ورثا کو دیت دینے کا حکم

Raymond Davis

Raymond Davis

لاہور (جیوڈیسک) سیشن عدالت لاہور نے ریمنڈ ڈیوس کیس میں مقتول فہیم کو ورثاء کو دیت دینے کا حکم جاری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اکمل خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو مقتول فہیم کی والدہ مسرت بی بی نے موقف اختیار کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے تمام افراد کو دیت کی ادائیگی ہو چکی ہے لیکن فہیم کی دیت ابھی تک ادا نہیں کی گئی جبکہ فہیم کی اہلیہ بھی انتقال کر چکی ہے۔

لہٰذا عدالت انصاف فراہم کرے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مقتول کی والدہ مسرت بی بی کو ایک لاکھ 600 روپے دیت دینے کا پنجاب حکومت کو حکم جاری کرتے ہوئے عمل درآمد کی رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔