اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے سوال اٹھایا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے شہریوں کے رشتہ داروں کو دیت دینے کے لیے چوبیس کروڑ روپے کہاں سے آئے۔
رانا ثناء اللہ نے اس سوال کا جواب جاننے کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
پنجاب کے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے لیے دباؤ تھا لیکن ایف آئی آر پنجاب حکومت نے ہی درج کرائی۔