کراچی : معروف مذہبی اسکالر و جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا کہ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی آپ بیتی نے حکمرانوں کا بھانڈا پھوڑ دیاہے، حکمران عوام سے مخلص نہیں بلکہ اقتدار کے بھوکے ہیں، دو پاکستانیوں کے قاتل کو پروٹوکول دیکر امریکا روانہ کرنے والے قومی مجرم ہیں ، انہیں اپنے ملک کے عوام اور مفاد سے زیادہ امریکی مفادات عزیز ہیں ،منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی آپ بیتی نے حکمرانوں کا بھانڈا پھوڑ دیاہے، حکمران عوام سے مخلص نہیں بلکہ اقتدار کے بھوکے ہیں، دو پاکستانیوں کے قاتل کو پروٹوکول دیکر امریکا روانہ کرنے والے قومی مجرم ہیں ،منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ریمنڈڈیوس کی آپ بیتی میں لکھی ہوئی باتین سچ ہیں تو ہمارے حکمرانوں کی حب الوطنی پر سوالیہ نشان ہے دو افراد کے قاتل کو چھڑانے کیلئے رات دن کوشش کرنے والوں نے امریکی جی حضوری کی بجا آوری کرکے قوم کی تذلیل کی ہے۔
ملک کو دشمنوں سے زیادہ حکمران وسیاستدانوں نے نقصان پہنچایا ہے ، انہوں نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس ایک قاتل تھا اسے قانون کے مطابق کٹہرے میں لانے کی ضرورت تھی مگر امریکی جی حضوری سے مجبور ہوکر اسے رہا کرکے امریکا بھیج دیا گیا اب اسی امریکی جاسوس نے ان کا بھانڈا پھوڑ دیاہے کہ ہمارے حکمران قابل بھروسہ نہیں ہیں وہ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ملک وقوم کو بھی بھیج سکتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ عرصہائے دراز سے قومی بیٹی عافیہ صدیقی اپنی بیگناہی کی سزا امریکی جیل میں بھگت رہی ہے اس کے بارے میں کوئی بھی حکمران یا سیاستدان امریکا سے سوال کرنے سے قاصر ہے مگر ایک امریکی قاتل ریمنڈ ڈیوس کو چھڑانے کیلئے بڑی بڑی شخصیات سرگرم رہی ہیں ان انکشافات کے بعد قوم کو سرشرم سے جھک گیاہے ، انہوں نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے اقتباسات نے عوام کو حکمرانوں سے مایوس کردیا ہے۔