اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کیلئے ممنون حسین، اقبال ظفر جھگڑا اور وجیہہ الدین کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ رضا ربانی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر مسترد کر دیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران مجموعی طورپر 19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ زیادہ تر کاغذات نامزدگی تجویز اور تائید کنندہ کے نہ ہونے کی وجہ سے مسترد ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رضا ربانی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر مسترد کیے گئے۔