لاہور (جیوڈیسک) این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 15 ہزار 400 اور پیداوار 10 ہزار 600 میگاواٹ ہے۔
شہری علاقوں میں نو اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہونے لگی اور اب دیہی علاقوں کے ساتھ شہری علاقوں میں بھی سسٹم پر دباؤ بڑھنے سےغیراعلانیہ طور پر بجلی کی بندش ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق موسم گرم ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بڑے ڈیموں سے پانی کا اخراج نہ بڑھنے کے باعث پن بجلی کی پیداوار نہیں بڑھائی جا رہی۔
پن بجلی ذرائع اپنی استعداد سے نصف بجلی پیدا کر پا رہے ہیں جس کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں ہو پا رہا۔