مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب”گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی عمارت کھنڈرات میں تبدیلی، کروڑو ں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی عمارتوں کوبے یاروں مدد گار چھوڑ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف خاں کے آبائی گائوں گرین کوٹ کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول تقریبا 13سال سے بند ہونے کی وجہ سے عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی، اہل علاقہ نے سکول کو جانوروں کا واڑہ اور کوڑے دان بنا لیا، متعدد بار خبریں شائع ہونے کے باوجود ڈی سی او قصور و ای ڈی او ایجوکیشن سکول کھلوانے میں بے بس، محکمہ کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے۔
مذکورہ سکول مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم این اے چوہدری حنیف خاں مرحوم نے بنوایا تھا اس وقت ان کے فرزند چوہدری محمد سلمان حنیف بھی مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں لیکن والد کی طرف سے بنوایا گیا سکول کھلوانے میں ابھی تک خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔