پڑھی لکھی عورت، پڑھا لکھا معاشرہ کے عنوان سے خواتین کے عالمی دن پر بلدیہ کورنگی کے تحت سیمینار

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ عورت کا پہلا روپ ہی رحمت کا ہے ،خواتین کو اختیار دیئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

معاشرے کی تعمیر و ترقی میں عورت کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل رہا ہے عورت معاشرے کی وہ بنیادی اینٹ ہے ہے کہ بسا اوقات اس کا وزن معاشرے کے بنائو بگاڑ میں مرد سے بھی مقابلتاً زیادہ محسوس ہوتا ہے ہر معاشرے میں نسل نو کی تعمیر عورت کے ہاتھوں ہی ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی ملیر ماڈل زوزن آفس میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار جس کا عنوان تھا پڑھی لکھی عورت ،پڑھا لکھا معاشرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی ہیر سوہر اور ناہید بیگم نے بھی خطاب کیا۔

سیمینار میں خواتین کے عالمی دن اور حقوق نسواں کے حوالے سے مقررین نے تفصیلی روشنی ڈالی سیمینا ر میں ضلع کورنگی کے خواتین کونسلرز اور علاقے کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی چیئر مین سید نیئر رضا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ حقوق نسواں کی جدو جہد کے لئے شعور کی بیداری اور جہالت کا خاتمہ یقینی بنا نا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ ایک پڑھی لکھی عورت ہی معاشرے کا بہترین ستون بن کر مستقبل کو سنوار سکتی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 50ہزار این جی اوز کام کررہی ہیں جن میں سے زیادہ تر عورت کے حقوق کے حوالے سے ہیں اور اکثر وسائل سے مالا مال ہیں این جی او ریسورس سینٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک چوتھائی مراکز امریکہ اور 17فیصد دفاتر لندن میں ہیں لیکن حالات پھر بھی نہیں بدلے بقول امرایکہ اور یورپ میں صنفی مساوات آج بھی ایک سراب ہیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اراکین اسمبلی ہیر سوہو اور ناہید بیگم نے کہاکہ عورت کا خمیر وفا،محبت ،ایثار ،قربانی کے جذبے سے گندھا ہے اسلام میں عورت کو جو مقام اور عزت ہے کسی اور مذہب میں نہیں عورت معاشرے کے سدھار کا ذریعہ ہے انہوں نے کہاکہ ہماری خواتین نے کے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے کھیل کو یا ادب سائنس کا میدان ہو یا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا غرض کے ہر شعبے میں پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کیا ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی