ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 5.42 فیصد کا اضافہ

Ready Made Garments

Ready Made Garments

مئی 2013 کے دوران اپریل کے مقابلہ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 5.42فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2013 کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 172.3ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

جبکہ اپریل 2013 میں برآمدات سے 163.44ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا، ریڈی میڈ ملبوسات کی تیاری سے ٹیکسٹائل کے شعبہ کی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن میں اضافہ کیا جاتا ہے ،پاکستان میں تیار کئے جانے والے ملبوسات کی مانگ دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے،شعبہ کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔