اسلام آباد (جیوڈیسک) ریئل اسٹیٹ کے غیر قانونی اثاثے قانونی بنانے کا ایک موقع، ترمیمی بل چند روز میں اسمبلی سے پاس ہو جائے گا۔
اسلام آباد میں راولپنڈی چیمبر کی تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016ء کے ذریعے ایف بی آر اور ڈپٹی کمشنر کے تعین کردہ قیمتوں کا درمیانی فرق ریگولرائز کیا جا سکے گا۔
وزیر خزانہ نے تاجروں کے خلاف ٹیکس حکام کے چھاپوں سے متعلق چیمبر کی تجویز پر غور کا بھی یقین دلایا۔