حقیقی زندگی میں بھی تھوڑی سی پھوہڑ ہوں، سونم کپور

 Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی تھوڑی پھوہڑ ہیں۔ اداکارہ سونم کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’’خوبصورت‘‘ میں وہ پھوہڑ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں وہ اپنے مداحوں کو یہ بتانا چاہتی ہیں کہ حقیقی زندگی میں بھی وہ تھوڑی سی پھوہڑ ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انھیں فلم میں یہ کردار نبھانا مشکل لگا کیونکہ فلم میں آپ کو اکثر حقیقی زندگی سے ہٹ کر کردار ادا کرنا پڑتا ہے فلم کی کہانی تمام ان لڑکیوں کے لیے ہے

جو دوسروں کے لیے خود کو بدلنا نہیں چاہتی ہیں فلم ’’خوبصورت‘‘ رشیکیش مکھرجی کی 1976ء کی سپرہٹ فلم ’’خوبصورت‘‘ کی ریمیک فلم ہے فلم کی ہدایات ششنکا گھوش جب کہ پروڈیوسر سونم کی بہن ریحا ہیں۔

دوسری طرف 29 سالہ اداکارہ سونم کپور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’میں ابھی تک سنگل ہوں اور اپنے لیے ایک ایسا آدمی تلاش کر رہی ہوں جو مجھے نیچے نہ گرنے دے‘ میں اپنی تمام کہانیاں اپنے بچوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہوں گی اور ایسا کوئی تاثر نہیں دیکھنا چاہتی جو مجھے نیچا کردے‘ میں ایک پروڈیوسر بھی بننا چاہتی ہوں۔