میڈرڈ (جیوڈیسک) مایہ ناز فٹبالر لوئس سوریز نے کہا ہے کہ لیور پول کے ساتھ معاہدہ ہے تاہم رئیل میڈرڈ کی پیشکش مسترد کرنا بہت مشکل ہوگا۔ انگلینڈ کے نامور کلب لیور پول کے مایہ ناز سٹرائیکر لوئس سوریز نے رئیل میڈرڈ جوائن کرنے کا اشاردہ دیدیا ہے۔
یورو گوائے سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ لوئس سوریز نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رئیل میڈرڈ کی طرف سے پیشکش کو ٹھکرانا بہت مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لیور پول کے ساتھ معاہدہ ہے تاہم رئیل میڈرڈ کے پیشکش کو ٹکرانا ایک مشکل فیصلہ ہوگا۔
لوئس سوریز نے کہا کہ وہ لیور پول کلب اور اس کلب کے مداحوں کے شکر گزار ہیں تاہم میڈیا میں ان سے سرزد ہونے والی غلطی کے باعث ان لوگوں نے میری بیوی اور بچی کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے اور وہ ایسی زبان استعمال کر رہے ہیں جو کہ استعمال نہیں کرنی چاہیے تھی۔