ریال میڈریڈ بمقابلہ مانچسٹر یونائیٹڈ ، رونالڈو اورپرسی مداحوں کی نگاہ کامرکز

Manchester United

Manchester United

لندن(جیوڈیسک) ریال میڈریڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں سب کی نظریں دو کھلاڑیوں پر مرکوز ہوں گی۔میگا میچ کے لئے ساری تیاریاں مکمل ہیں۔سوپر رونالڈو اِس سیزن میں ریال میڈریڈ کے لئے34 گولز کرچکے ہیں اور اپنے پرانے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف میچ وننگ کارکردگی دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

لیکن اِس سیزن میں ایک اور کھلاڑی نے کلب فٹ بال میں وہ دھاک بٹھائی جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ اور وہ ہیں آرسنل کے یونائیٹڈ کو 24 ملین پاونڈز کے عوض جوائن کرنے والے روبن وین پرسی سیزن میں اب تک 25 گولز کرچکے ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی مانچسٹر یونائیٹڈ کو میڈریڈ سے میچ جتوا سکتا ہے تو وہ وین پرسی ہی ہیں۔ تو اس بار یونائیٹڈ فینز کی ساری توجہ وین رونی پر نہیں بلکہ وین پرسی پر ہوگی۔