یورپ(جیوڈیسک)یورپ کے مایہ ناز فٹبال کلب رئیل میڈرڈ کے صدر فلور نیٹینو پیریز نے کہا ہے کہ رئیل میڈرڈ کو حالیہ شکست کے باوجود متحد رہنا ہوگا۔میڈرڈ ایک تقریب کے دوران فلور نیٹینو پیریز نے کہا کہ ٹیم کو موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔
ٹیم کے منیجر ہوزے مرینو کی جانب سے ٹیم کے اہم کھلاڑی ایکسر کسیا میں کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان اور چیمپئن لیگ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹیم کافی انتشار کا شکار ہے جس پر ٹیم کے صدر نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ بحران کی اس گھڑی میں مکمل اتحاد کا مظاہرہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ رئیل میڈرڈ کے کھلاڑیوں کو اپنے عوام اور مداحوں کیلئے ایسا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ جرمن کلب بروشیا ڈورٹمنڈ نے چیمپنز لیگ کے سیمی فائنل میں رئیل میڈرڈ کو شکست دیکر دوڑ سے نکال باہر کیا تھا۔