پیپلز پارٹی بے نظیر کے تیروں کا رخ ن لیگ کی طرف کر دیا ہے، اعتزاز احسن کہتے ہیں اصلی شیر پنجرے میں بند ہے نقلی شیر باہر ہیں۔لاہور میں بشری اعتزاز کے انتخابی جلسے سے خطاب میں اعتزاز احسن آج کچھ خلاف توقع شریف برادران کے خلاف بول اٹھے اورنواز شریف پر طنز کے تیروں کی بارش کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی سڑکوں نے عجب منظر دیکھا کہ لیگی آج اپنے ہی شیر کو پنجرے میں بند کر کے شہر میں پھرتے رہے۔ اعتزاز احسن تو راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی کے معاملے پر عدالتی نوٹس پر بھی تلملا اٹھے۔
پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ کا امتحان ہے، جس وزیر اعظم نے عدلیہ کو بحال کیا انھیں گھر بھیج دیا۔ انتخابی جلسے سے بشری اعتزاز، زاہد ذوالفقار اور حاجی امداد حسین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 11 مئی کو فیصلہ پیپلز پارٹی کے حق میں آئے گا۔