تحریر: ڈاکٹر بی اے خرم یہ ایک حقیقت ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے کہتے ہیں کہ جان ہے تو جہان ہے نفسانفسی کے عالم میں آج کا انسان اپنا پاپی پیٹ بھرنے کے لئے ایک مشین کی طرح ہمہ وقت حرکت میں دکھائی دیتا ہے مہنگائی کے عفریت نے جینا جو محال کر رکھا ہے روٹی، کپڑااور مکان کے حصول کے لئے حضرتِ انسان نے اپنی صحت کی حفاظت کے لئے کوئی مناسب بندوبست اور منصوبہ بندی نہیں کی جس کے باعث مختلف قسم کے عوارضات لاحق ہونا معمول کی بات دکھائی دیتا ہے مشاہدے کی بات ہے کہ انسان اکثر چھوٹی موٹی بیماریوں میں مبتلا رہتا ہے اور اکثر اوقات ان چھوٹی موٹی بیماریوں سے پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے آج کی تحریر کا مقصد ہی دکھی انسانیت کے لئے سستے ،موئثراور مجرب ”ہیلتھ ٹیپس” جسے عام زبان میں ” گھریلو ٹوٹکے ” بھی کہا جاتا ہے کو سامنے لانا ہے یہ گھریلو ٹوٹکے اگر بروقت آزمائے اور کھائے جائیں تو اس سے نہ صرف بیماری کا قلع قمع ہوتا ہے
بلکہ بے جا روپے خرچ کرنے سے جان چھوٹنے کے ساتھ ساتھ اچانک لاحق ہونے والی بیماری سے پریشانی بھی ختم ہو سکتی ہے گلے کے امراضاکثر اوقات کھانے پینے میں ذرا سی غفلت سے گلے کے مختلف امراض پیدا ہوجاتے ہیں جیسے آواز کا بیٹھنا،گلے میں خراش اور درد وغیرہ گلے کے مختلف امراض کے لئے ادرک کا رس اور اس کے برابر خالص شہداچھی طرح مکس کر لیا جائے اور صبح شام ایک بڑا چمچ استعمال کرنے سے گلے کے امراض سے نجات پائی جا سکتی ہے پسینہموسم گرما میں پسینہ آنا فطری بات ہے لیکن دیکھنے میں آیا ہے کچھ لوگوں کو ضرورت سے زیادہ بغلوں میںپسینہ آتا ہے اور ان کے پسینہ سے بدبو بھی آتی ہے ایسے لوگوں کے لئے آلو نہایت کارگر ثابت ہوتا ہے آلو کو درمیان سے کاٹ لیں اور بغیر چھلکے والے آلو کے حصہ کو بغلوں میں رگڑیں اور پسینہ سے نجات حاصل کریں پائوں کا دردزیادہ چلنے پھرنے یا پھر زیادہ دیر کھڑے ہونے سے اکثر لوگوں کے پائوں میں درد رہنے لگتا ہے
Tennis Ball
ایسے لوگوں کو پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ ٹینس بال کو اپنے پائوں کے نیچے رکھیں اور پائوں کی مدد سے ٹینس بال کو آگے پیچھے کریں اور پائوں کی درد سے جان چھڑائیں مچھروں سے نجاتآج کا انسان مچھروں سے بہت پریشان ہے اور مچھروں سے جان چھڑانے کے لئے طرح طرح کی مہنگی ادویات کا استعمال بھی کرتا ہے لیکن مچھر پھر بھی تنگ کرنے سے باز نہیں آتا یہاں ایک نہایت سستا اور مجرب ٹوٹکا لکھنے جا رہے ہیں اسے آزمائیں اور مچھروں سے جان چھڑائیں لہسن کو پیس لیں یاپھر کوٹ کر پانی نکال لیں لہسن والے پانی کو بوقت ضرورت جسم پہ لگائیں انشاء اللہ مچھر قریب بھی نہیں پھٹکے گاآپ چاہیں تو لہسن کے پانی کو ویکس ،مٹرولیم جیلی یا پھر کسی تیل میں بھی ملا کر جسم پہ لگا سکتے ہیں جلد کی خشکییہ بات تو شک و شبہ سے بالا ہے کہ انڈاایک بہترین غذا ہے اور اکثر لوگ اسے کھانے میں ہی استعمال کرتے ہیں
اس کے چھلے تو پھینک ہی دیئے جاتے ہیں حالانکہ ان چھلکوں سے بھی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں خشک جلد کیلئے انڈا بہترین ٹانک سمجھا جاتاہے۔خشک جلد پر انڈے کی زردی لگائیں، چکنی جلد کیلئے صرف سفیدی کا استعمال کریںاگر جلد نارمل ہے تو پھر سفیدی اور زردی کو ملا کر پھینٹ لیں اور مطلوبہ جگہ پر آدھا گھنٹہ لگائیںاور پھر دھولیں۔جلدی خشکی ختم ہو جائے گی کیل مہاسےچہرے سے سفید دھبوں یا کیل مہاسوں کو صاف کرنے کا نہایت آسان اور سستے گھریلو ٹوٹکے سے خواتین بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہیں لہسن کے ایک جوے کو لیں اورچہرے میں سفید یا سرخ داغ پر مسلیں کچھ ہی سکینڈ بعد دانے غائب ہوجائیں گے۔ اگر دانے زیادہ بڑے ہوں تو اس کے لیے لہسن کو رات سوتے وقت چہرے پر رگڑ کر صبح دھو لیں اس سے دانے غائب ہوجائیں گے۔
pain
قبض قبض کا ام الامراض کہا گیا ہے جسم میں بے شمار امراض کی وجہ قبض ہی ہے سیب کو اگر چھلکوں سمیت روزانہ کھانے کا معمول بنا لیا جائے تو قبض سے نجات ممکن ہے علاوہ ازیں اگر کھانا کھانے سے قبل پانی پینے کو عادت بنا لی جائے تب بھی نظام ہاضمہ درست رہتا ہے اور مریض قبض کا شکار نہیں ہوتا۔ چہرے کی خوبصورتی چہرے کو خوب صورت اور جاذب نظر بنانے کے لئے آملہ کو روزانہ استعمال کریں اس میں ویٹامن سی بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے جو جسم میں قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے آملہ پاؤڈر سے چائے بنائی جاسکتی ہے اور اس کا بیرونی استعمال بھی کیا جاتا ہے آملہ کو 20 سے 30 منٹ تک لگالیںاور پانی سے دھو لیں موہکے جسم پہ موہکوں کے لئے نہایت مجرت اور سستا ٹوٹکہ قارئین کی خدمت میں پیش ہے پانچ گرام بجھا ہوا چونا(پان والے سے لیا جا سکتاہے)میں ایک چٹکی میٹھا سوڈا ملائیں اور اچھی طرح ہلائیں دونوں چیزیں ملاتے وقت نیم گرم ہوجائیں گی سمجھ لیں مجرب ٹوٹکہ تیار ہے تیار شدہ دوا کو موہکے پہ لگائیں ہلکی چھبن ہوگی۔
خشک ہونے پہ دھو لیں دن میں دوبار لگائیں تین روز میں موہکہ جل کر سیاہ ہوجائے گا تب اس پہ سرسوں کا تیل لگائیں بلکہ اسے تر رکھیں جلا ہوا موہکہ جڑ سمیت جلد سے نکل جائے گا خود نہ نکالیں جڑ ٹوٹنے کا خدشہ ہوتا ہے دوا لگاتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھاجائے کہ موہکے پہ ہی دوا لگے یعنی جلد پہ نہ لگےسیاہ حلقےآنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کے لئے ایک چمچ ٹماٹر کا جوس ایک چمچ لیموں کا رس ملا کرسیاہ حلقوں پہ لگائیں اسے 10 منٹ تک لگارہنے دیں۔ بعد میں اسے پانی سے صاف کرلیں۔ ایسا دن میں دو مرتبہ کریںچند روز کے استعمال سے آنکھوں کے نیچے بننے والے حلقے ختم ہو جائیں گے اور جلد نرم و ملائم بھی ہو جائے گی۔