جوبا (جیوڈیسک) جنوبی سوڈان کے صدر سلواکیر نے ممتاز سابق باغی کمانڈر جیمز وانی کیگا کو گزشتہ روز اپنا نائب نامزد کیا ہے۔ ان کی تقرری متنازعہ سابق نائب صدر رائیک مچر کی جگہ عمل میں لائی گئی ہے۔
اس کی اطلاع سرکاری ریڈیو نے دی ہے ۔ 2005 سے جنوبی سوڈان کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ایگا کی تقرری نوزائیدہ ملک کے رہنماں میں نسلی تفاوت کو متوازن کرنے اور 2015 میں ہونیوالے انتخابات سے قبل حمایت حاصل کی کوشش خیال کیا جاتا ہے۔