انقرہ (جیوڈیسک) یورپی یونین امور کے وزیر عمر چیلیک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ وزیر چیلیک نے یہ بات برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سے ملاقات کے دوران انقرہ میں کہی۔
چیلیکن نے مہمان وزیر کو 15 جولائی کے واقعات کی تفصیلات فراہم کرتےہوئے بتایا کہ اس بغاوت کی کوشش ناکام بنانے میں 241 معصوم شہریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہزاروں زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ریاستی اداروں پر کنٹرول رکھے ہوئے ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ بغاوت کی دوبارہ کسی ممکنہ کوشش کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں کے بارے میں وزیر چیلیک نے کہا کہ ان افواہوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ جانسن نے بھی اس موقع پر کہا کہ ہم ترکی سے انسداد دہشت گردی اور جمہوریت کو فروغ دینے کے موضوع پر تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جانسن نے کہا کہ شام سے متعلق ترک پالیسیوں کی برطانیہ حمایت کرتا ہے۔
نجی احوال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی ہر سال دو ملین برطانوی سیاحوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔یہاں کی مقامی مصنوعات کافی عمدہ اور دیرپا ہیں حتی میرے گھر میں ترک برانڈ کا ڈش واشر ہے جو کہ بہترین کام کر رہا ہے۔