انقرہ (جیوڈیسک) انقرہ میں متعین برطانوی سفیر رچرڈ مور نے فتح اللہ گولن تنظیم کے بارے میں کہا ہے کہ حکومت ترکی کی طرف سے گول تنظیم پر بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام درست لگتا ہے۔
روزنامہ حریت سے گفتگو کے دوران مور نے کہا کہ ترک عوام نے 15 جولائی کو جس طرح سے اس بغاوت کا سر کچلا ہے وہ عوام کے عزم اور اُن کے قومی ولولے کی عکاس ہے۔
برطانوی سفیر نے مزید کہا کہ گولن تنظیم کا اس بغاوت میں ملوث ہونے کا سرکاری بیان قابل قبول ہے اور اگر حکومت ترکی نے اس تنظیم کے برطانیہ میں موجود اداروں کے بارے میں دلائل پیش کیے تو ہم تعاون کےلیے تیار ہونگے۔