نیویارک (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے مشرقی یوکرائن میں باغیوں کو اکسانے پر روس کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں، اوباما نے خبر دار کیا کہ اگر روس نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو اسے بھاری قیمت ادا کرنا ہو گی۔
اوباما نے کہا نئی پابندیوں سے روس کے توانائی ،دفاع اور بنکنگ کے شعبے متاثر ہونگے، اوباما نے کہا روس یوکرائن میں باغیوں کو مسلسل تربیت اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔
ملائیشین طیارے کی تحقیقات میں تعاون کرنے میں بھی روس ناکام ہوچکا ہے، امریکا کی طرف سے یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب یورپی یونین نے بھی روس پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔