کراچی : دفاع حرمین شریفین پاکستان کے سربراہ و مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی محمد نعیم نے کہاکہ حرمین شریفین کیخلاف اٹھنے والی سازشوں کا مقابلہ کرنا پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے ،عالم اسلام حرمین کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش برداشت نہیں کر سکتا ہے۔
حوثیوں کی بغاوت کوفرقہ وارانہ رنگ دینا درست نہیں، سعودی حکمران حرمین شریفین کے رکھوالے ہیں،مشکل وقت میں ان کے ساتھ تعاون کرنا عالم اسلام کی ذمہ داری ہے، حوثی باغیوںکے ذریعے دشمن حرمین پر قابض ہوناچاہتے ہیں، دہشت گردوں کی حمایت میں ریلیاں نکال کر وطن عزیز میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوششیں کرنے والوں کے خلاف قومی ایکشن پلان حرکت میں کیوں نہیں آرہا؟ جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاسعودی عرب عالم اسلام کا مرکز اور حرمین شریفین کا رکھوالا ہے جس کے خلاف کوئی بھی سازش کو عالم اسلام ہر گز برداشت نہیں کر سکتا۔
حوثی باغیوں کی حمایت کرنے والے عالم اسلام کے خیرخواہ نہیںبلکہ عالم اسلام سے دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں ،حکومت نے سعودی عرب کی حمایت کا فیصلہ کرکے عالم اسلام کی ترجمانی کی ہے ،ایسے عناصر کے خلاف بھی کاروائی کی جائے حوثی دہشت گردوں کے حق میں ریلیاں نکال کرحوثی دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی میں مصروف ہیں ،انہوںنے کہاکہ حوثیوں اور سعودی عرب کے مابین جنگ کو فرقہ وارانہ قرار دینا درست نہیں یہ عرب ممالک کو باہم لڑا کر ایک مخصوص ٹولے کو پوری دنیا میں مسلمانوں کے مقابلے میں لاکھڑا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،انہوںنے کہاکہ بیک ڈور اسرائیل ، امریکا اور دیگر اسلام دشمن ممالک یمن میں باغیوں کو ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرکے امت مسلمہ کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، اسلئے یمن کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر بھی توجہ دی جائے ،انہوںنے کہاکہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستانی قوم کا ساتھ دیا ہے اور سعودی عرب کے تعلقات پاکستان سے ہمیشہ سے خوشگوار اور برادرانہ رہے ہیں، دونوں ممالک کی قیادتوں میں ہمیشہ ہم آہنگی رہی ہے ، روز اول سے ایک دوسرے کی مشکل میں کام آتے رہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ پہلے حوثی قبائل کو امداد دیکر شام میں مسلمانوں کا قتل عام کرایا گیا اور اب یمن میں مداخلت کے ذریعے سے سعودی عرب میں انارکی پھیلاکر حرمین شریفین پر قبضے کی ناپاک کوششوں کے لئے جواز فراہم کیا جارہاہے ، ایسے میں پوری امت مسلمہ کومتحد ہوکر حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑ اہونے کی ضرورت ہے ،انہوںنے کہاکہ حوثی قبائل کے خلاف سعودی عرب کی کارروائی کا فیصلہ درست اقدام ہے،اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے والے حقائق سے بے خبرہیں، سعودی عرب کے خلاف کسی بھی جارحیت یا سازش کو عالم اسلام ہر گز برداشت نہیں کرسکتا،انہوںنے کہاکہ سرزمین عرب میں حوثی قبائل و دیگر دہشت گردوں کو منظم کرنے کا مقصد سرزمین حرمین کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے لیکن امت امسلمہ بیدار ہے ،دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے۔انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میںمسلمانوں کی حالت زار کے ذمہ داری مسلم حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے اپنے مفاد ات کی خاطر ہر دور میں مسلم امہ کے مفاد کو نظر انداز کیا جس کا خمیازہ آج پوری امت مسلمہ بھگت رہی ہے۔