حلب : باغیوں کے راکٹ حملے میں 4 بچوں سمیت 7 شہری جاں بحق
Posted on June 18, 2015 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Rebels Rocket Attacks
حلب (جیوڈیسک) شام کے دوسرے بڑے شہر حلب میں باغیوں کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹ حملے میں چار بچوں سمیت سات شہری جاں بحق ہوگئے۔
حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ حلب کے مشرق میں باغی جبکہ مغرب میں صدر بشارالاسد کی فوج کا کنٹرول ہے۔
دونوں کی ایک دوسرے پر بمباری جاری ہے۔ منگل کو رات گئے حکومتی فورسز کی بمباری میں مشرقی حلب میں چودہ بچوں سمیت اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com