شام(جیوڈیسک)میں صدر بشار الاسد کی حکومت کیخلاف جاری باغیوں کی لڑائی میں شدت آتی جا رہی ہے۔ شام اور ایران نے شام میں خانہ جنگی کو ہوا دینے میں برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کے کردار کی شدید مذمت کی ہے۔ شامی صدر بشار الاسد نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔ گذشتہ روز شامی باغیوں نے الیپو کے قریب گذشتہ چار روز کے دوران شامی فضائیہ کا ایک اور ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شامی اپوزیشن کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک ویڈیو کے دکھایا گیا ہے کہ تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے ملبے کے قریب موجود شامی باغی نعرے لگا رہے ہیں۔ تاہم آزاد ذرائع سے تاحال اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔