سرینگر (جیوڈیسک) پاکستان پر جنگجوئوں کی دراندازی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل سبھروتاسہا نے کہا ہے کہ صورہ فوجی کیمپ پر حملے میں ملوث جنگجو اعلی تربیت یافتہ تھے۔
سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سبھروتا نے کہا کہ پاکستان جنگجوئوں کو دراندازی میں بھرپور تعاون فراہم کررہا ہے اور پھر انہیں دراندازی کیلئے ریاست میں داخل کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری فوج نے دراندازی کو روکنے کیلئے سخت انتظامات کررکھے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اکثر جنگجو سرحد کیساتھ ہی مارے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز ہر دم الرٹ ہیں۔