اوٹاوا (جیوڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم سٹیفن ہارپر نے کہا ہے کہ ان کا ملک حالیہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہو گا۔ وزیراعظم نے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں بربریت کرنے والے افراد کے خلاف کوششوں کو دوگنا کیا جائے گا۔
اس ہفتے ملک میں ہونے والے واقعات سے ہمیں یہ یاد دلایا گیا ہے کہ ملک کے سکیورٹی حکام پر حملہ اور ہمارے اداروں پر حملہ دراصل ہمارے معاشرے ہماری روایات اور ایک آزاد جمہوری ملک ہونے کے ناطے کینیڈا پر حملہ ہے۔ تاہم یہ غلط فہمی ہر گز نہ ہو کہ ہم ڈر جائیں گے۔
کینیڈا کبھی کسی سے نہیں ڈرے گا۔ وزیراعظم سٹیفن ہارپر کے مطابق حملے سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ شدت پسندی کے خلاف جنگ کا عزم مزید پختہ ہو گا۔ دارالحکومت اوٹاوا سکیورٹی ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے تاہم پارلیمان کا علاقہ ابھی بند ہے۔