یوکرائن (جیوڈیسک) یوکرائنی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرائن کے شورش زدہ علاقے میں باغیوں نے حملہ کرتے ہوئے ملکی فوجیوں کے ایک گروہ کو قیدی بنا لیا ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے فوجی یرغمال بنائے گئے ہیں۔
دوسری طرف یوکرائن حکومت نے علیحدگی پسند باغیوں کے ایسے دعووں کو مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے مشرقی یوکرائن کے قصبے ڈیبالٹسیف پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں تعینات یوکرائنی فوجیوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں باغیوں اور فوج کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔جن میں متعدد افراد ہلاک ہوچکےہیں