حالیہ سیلاب، خریف کی فصل کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا

kharif Crop

kharif Crop

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کے باعث رواں مالی سال خریف کی فصل کا پیداواری ہدف حاصل نہیں کیا جا سکے گا، ذرائع کے مطابق پنجاب میں آنے والے حالیہ سیلاب کے باعث خریف کی اہم فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، جن میں سولہ ہزار ایکڑ پر کاشت چاول، چونسٹھ ہزار ایکڑ پر کپاس اور بارہ ہزار ایکڑ گنے کی فصل شامل ہیں، ملتان، مظفرآباد، خانیوال اور جھنگ میں بھی کپاس اور گنے کی فصل کو شدید نقصان پہنچا۔

سیلاب کے باعث پنجاب میں چاول کی اکیس لاکھ سات ہزار ٹن کی پیداوار متاثر ہوئی جس کی وجہ سے چاول کی قومی پیداوار ہدف سے کم رہے گی، ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے زرعی شعبے کو کافی نقصان پہنچا اور مقررہ تین اعشاریہ تین فیصد کے ہدف کو حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔