لاہور : مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب ملک کی تاریخ کا بدترین سیلاب تھا لیکن وفاقی اور پنجاب حکومت نے متاثرین کی بحالی کیلئے تیز رفتار اقدامات کئے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت سرکاری اداروں اور این جی اوز کی اجتماعی کوششوں کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں خود مالی امداد کی پہلی قسط کی طرح دوسری قسط کی ادائیگی کی بھی براہ راست نگرانی کر رہا ہوں۔ سیلاب متاثرہ ہر مستحق اور حق دار تک مالی امداد پہنچے گی اورکوئی بھی حقدارمالی امداد سے محروم نہیں رہے گا۔ دوسرے مرحلے میں شفاف سروے کی بنیاد پر مکانات اورفصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کرمتاثرین میں مالی امداد تقسیم کی جارہی ہے۔جن کا گھرمکمل طورپر تباہ ہوا ہے انہیں80ہزارروپے فی گھر کے حساب سے امداد دی جارہی ہے ۔جزوی طورپرمتاثر ہونے والے مکان کا معاوضہ 40ہزار روپے فی مکان کے حساب سے دیا جارہا ہے ۔اس حوالے سے 25ہزار روپے کی پہلی قسط پہلے ہی ادا کی جاچکی ہے ۔ساڑھے بارہ ایکڑ تک متاثر ہونے والی فصلوں کا معاوضہ 10ہزار روپے فی ایکڑ کے حسا ب سے دیا جا رہا ہے۔
اسی طرح محنت مزدوری کرنے والے متاثرین کو 10ہزارروپے فی کس کے حساب سے امداددی جارہی ہے ۔ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی کسی بھی آفت کے متاثرین کو اتنی بڑی رقم اتنے کم وقت میں تقسیم نہیںکی گئی۔اس کا کریڈٹ پنجاب حکومت کو جاتا ہے جس نے سیلاب متاثرین کو قطعاً تنہا نہیں چھوڑا جبکہ ضلع چنیوٹ کے 15 ہزار سیلاب متاثرین میں دوسری قسط کے 60 کروڑ روپے کے قریب مالی امداد تقسیم کی جا رہی ہے۔