اسلام آباد (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان کے نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔
انہوں نے کپتان کی پی ٹی آئی پر بھی تند و تیز تنقید کی۔ سانحہ چارسدہ اور اے پی ایس پر حملوں کو بھی مولانا فضل الرحمان نے صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیا۔
جے یو آئی ف مجلس شوریٰ اجلاس کے بعد مولانا کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی بادل ناخواستہ حمایت کی گئی۔ حالیہ دہشتگردی اس کی کامیابی پر سوال ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اکیسویں ترمیم اور نیشنل ایکشن پلان آسمانی صحیفے نہیں ہیں، ان میں ترمیم ہو سکتی ہے۔