پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشیں کپاس کی فصل کے لئے کا فی فائدہ مند ثابت ہوئیں ہیں۔ کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی احسان الحق نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بدین، ٹنڈو محمد خان، میرپور خاص، ٹھٹھہ اورگھارو میں بارشوں سے کپاس کی فصل پانی کی شدید کمی کا شکار تھی۔
ملک بھر میں ہونے والی بارشوں سیکپاس کی فصل کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔ بارشوں میں تاخیر کے باعث کپاس کی فصل کو پانی کی قلت کا سامنا تھا جو کہ حالیہ بارشوں کے دو رہو گیا۔ بارشوں سے کپاس کو سفید مکھی سے بھی چھٹکارہ حاصل ہوگیا ہے۔ احسان الحق نے بتایا کہ آج کپاس کی قیمت سندھ میں چھ ہزارسات روپے فی من ہوگئی ہے۔