کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سسٹم میں فنی خرابی، کاروبار کا آغاز نہ ہوسکا

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سسٹم میں فنی خرابی کے باعث کاروبار کا آغاز تعطل کا شکار ہوگیا۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج کے تیکنیکی نظام میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث کاروبار کا آغاز نہ ہوسکا۔

رمضان المبارک میں ٹریڈنگ کا آغاز سوا 9 بجے ہوتا ہے تاہم سسٹم میں فنی خرابی کی وجہ سے ٹریڈنگ تعطل کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 29 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرچکی ہے اور سسٹم میں فنی خرابی کے باعث شدید مندی کا خدشہ ہے۔