پہچان اور اے این ایف سندھ کے اشتراک سے سی ویو پر سائیکل میراتھن کا انعقاد

کراچی : سماجی تنظیم پہچان اور اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے اشتراک سے سی ویو پر سائیکل میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں 150 سے زائد سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ سائیکل میراتھن میں سماجی شخصیات، اسکولز، کالجزاور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این ایف سندھ کے پراجیکٹ آفیسر ڈاکٹر منصور شیخ نے کہا کہ اے این ایف سندھ منشیات کی روک تھام کے حوالے سے مسلسل مصروف عمل ہے آج کی سائیکل میراتھن کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل میں منشیات کیخلاف آگاہی پیدا کرنا ہے۔

پہچان کی جانب سے بہترین سائیکل میراتھن کے انعقاد پر پہچان کی پوری ٹیم جس میں معاذ بابر، ثناء امین، انضمام شیخ، سلمان ناصر، احمد خان، عباس جعفری، شکیب اللہ خان، علینا احمد خان، قرطاس صدیقی، شاہ رضا، معیز امین، عریش اسلم، مدیحہ رئیساور ربیعہ ملک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان نوجوانوں نے نوجوان نسل کی اصلاح کیلئے ایک بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ اختتامی تقریب سے حامد عارف، نوید زیدی، کامران چوہان، ڈاکٹر باسط، عباس زیدی اور عالم بیگ نے بھی خطاب کیا۔

Cycling Marathons

Cycling Marathons