یوکرین (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ہمیں تسلیم کرلینا چاہیے کہ ہم نیٹو کے رکن نہیں بن سکتے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی نے منگل کے روز عسکری حکام سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا ہے کہ یوکرین نیٹو کا رکن نہیں ہے اور نہ بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی سالوں تک یہ سنا کہ یوکرین کے لیے نیٹو کے دروازے کھلے ہیں، اب ہم سن رہے ہیں کہ یوکرین نیٹو میں شمولیت اختیار نہیں کرسکتا، یوکرین نیٹو کا رکن نہیں بن سکتا یہ درست ہے اور اسے تسلیم کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روس سے جنگ میں شدت آنے کے خدشے کے باعث یوکرین نے یورپی یونین میں شمولیت کی بھی باضابطہ درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی تھی۔