کولکتہ (جیوڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنے متنازع بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیوں کی محبت سے متعلق بیان کو غلط انداز میں لیا گیا ہے۔ میں نے یہ کہنے کی کوشش کی تھی کہ بھارت میں کرکٹ کو بہت عزت دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری پہچان ہی پاکستان ہے۔ میں نے اپنے ملک کی طرف سے ایک مثبت بیان دیا تھا جس کا غلط مطلب لیا گیا۔ میں سفارتکاری کے انداز میں یہ بات کی تھی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ نے ہمیشہ عوام کو آپس میں ملایا ہے۔ ہمارے تعلقات بھی کرکٹ کی بدولت ہی بہتر ہوئے۔
اگر وقار یونس، انضمام الحق اور وسیم اکرم سے بھی پوچھا جائے تو وہ بھی مانیں گے کہ بھارت میں بہت عزت ملتی ہے۔