اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے انوکھا انکشا ف کیا ہے کہ 2009 ء میں سری لنکا کیخلاف ٹرپل سنچری میں استعمال ہونے والا بیٹ انہوں نے اسٹیل ٹاؤن کے گراؤنڈ میں کھیلنے والے ایک بچے سے خریدا تھا۔
یونس خان کے مطابق انہوں نے ایک بچے سے بیٹ مانگ کر کھیلا تو وہ انہیں اچھا لگا،انہوں نے اس کی قیمت پوچھی تو بچے نے کہا کہ آپ ویسے ہی لے لیں لیکن انہوں نے اسے تین سو روپے دے کر بیٹ خرید لیا اور اسٹکرز اتار کر تین روز تیل لگانے کے بعد اسے استعمال کیا تھا۔