ریکارڈ کھالیں ملنا قائد تحریک پر عوام کے بھر پور اعتماد کا مظہر ہے ایم کیوایم حیدرآباد

Animal Skins

Animal Skins

حیدرآباد (جیوڈیسک) خدمت خلق فائونڈیشن کو ریکارڈ کھالیں ملنا قائد تحریک پر حق پرست عوام کے بھر پور اعتماد کا مظہر ہے خدمت خلق فاؤنڈیشن پاکستان کا واحد فلاحی ادارہ ہے جو گزشتہ کئی برس سے دکھی انسانیت کی بلا امتیاز عملی خدمت میں مصروف ہے اور قائد تحریک الطاف حسین کی سیاست صرف اور صرف انسانیت کی خدمت پر مبنی ہے، ان خیالات کا اظہار رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ کنور نوید جمیل اور دیگر نے خدمت خلق فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر ا ہتمام قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں لگائے گئے مرکزی کیمپ میں کے کے ایف اور ایم کیوایم کے ذمےداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن یاور فیصل، زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ، صابر حسین قائم خانی، دلاور قریشی، راشد خلجی اور زبیر احمد خان اور کے کے ایف حیدرآباد کے ذمہ داران بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کار جس طرح انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں وہ قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی خدمات کا سلسلہ صرف پاکستان تک محدود نہیں ہے بلکہ اس ادارے کی جانب سے دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت اور قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کی امداد کے لئے جس قدر ممکن ہو اقدامات کئے جاتے ہیں

رکن رابطہ کمیٹی سید شاکر علی نے کہاکہ خدمت انسانیت ہی ایم کیوایم کی سیاست محورہے اور خدمت خلق فاونڈیشن کی عوامی خدمات اس کامنہ بولتا ثبوت ہیں، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ خدمت انسانیت کا درس دیا اور انکے کارکنان اپنے قائد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں، حیدرآباد زون کے زونل انچارج نوید شمسی نے کہا کہ عوام نے ہزاروں کی تعداد میں قربانی کی کھالیں خدمت خلق فائونڈیشن کو دے کر ثابت کردیا ہے کہ حیدرآباد کل بھی قائد تحریک کا تھا اور آج بھی قائد تحریک کا ہے، خدمت خلق فائونڈیشن کو ریکارڈ کھالیں ملنا قائد تحریک پر حق پرست عوام کے بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔

علاوہ ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے عہدید اروں، مختلف تاجر انجمنوں کے رہنماؤں، حیدرآباد کی سول سوسائٹی کے عہدید اراور معززین شہر برکات احمد رضوی، رضاعباسی، حاجی یعقوب، ندیم صدیقی، نجم الدین قریشی، ظہیر آرائیں، سلیم الدین قریشی، ضیاءالدین، ضیاء جعفری، اسلم خان دایسوالی اور دیگر نے حیدرآباد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر ا ہتمام قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں لگائے گئے مرکزی کیمپ کا دورہ کیا اور متحدہ قومی موومنٹ اور خدمت خلق فائونڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا، اس موقع پر ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن رشید بھیاء، حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی صابر حسین قائم خانی بھی موجود تھے، معززین شہر نے کے کے ایف اور ایم کیوایم کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی قیادت نے جس طرح کراچی اور حیدرآباد میں عوامی خدمات انجام دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔