میر واہ گورچانی میں منشیات فروش گرفتار

Drugs

Drugs

میرواہ گورچانی (جیوڈیسک) میرواہ گورچانی پولیس نے خفیہ اطلاع پر سمن گوٹھ اسٹاپ پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچ فارم اسٹاپ کے رہائشی 35 سالہ عبدالرحمن شیخ کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد کرکے اسے حوالات میں بند کردیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے مبینہ طور پر 40 کلو چرس برآمد کی ہے۔