بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریڈ فائونڈیشن ریجن ضلع بھمبر کے زیر اہتمام سالانہ تقریب اعزازات کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مضامین میں طلباء کو بہترین کارکردگی دلوانے والے 98اساتزہ اوربہترین پرنسپلز،اسکولز اساتزہ اسٹاف کو 42لاکھ کے نقد انعامات کے علاوہ شیلڈز آف آنرز پیش کی گئی سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے پوزیشن ہولڈرز 52طلباء میں گولڈ میڈل تقسیم کئے گئے تقریب کا آغاز مقامی ہوٹل میں باقاعدہ تلاوت نعت اور حمد باری تعالیٰ سے کیا گیا ننھی منھی طالبات نے خوش آمدید کا خوبصورت ٹیبلو پیش کیا اور مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انہیں جی آیاں نو کہا ریجنل منیجر ریڈ فائونڈیشن ضلع بھمبر صابر حسین صابر نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ریڈ فائونڈیشن کا لگایا ہوا پودا اب ہماری ٹیم کی دن رات سخت محنت و مشقت سے آبیاری کے بعد تنا ور درخت بن چکا ہے اور اب اس کی چھائوں اور پھل سے آئندہ آنے والی کئی نسلیں فیض یاب ہوں گی کوالٹی آف ایجو کیشن کے میدان میں ریڈ نے اپنا ایک نام کام کر کے بنا یا ہے جس کا اعتراف برٹش کونسل نے ضلع بھمبر کے ا داروں کو انٹر نیشنل سکول ایواڈ دے کر اپنی مہر لگا دی ہے اور عالمی اداروں کے معیار پر ریڈ کا شمار ہوناہم سب کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے تقریب سے CEOریڈ ہیڈ آفس اسلام آباد شاہد رفیق ،GMمحمد اسلم حجازی اور منیجر کوالٹی انشورنس شاہ زیب حنیف نے طلباء اور اساتزہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے چھوٹے کمروں سے اور فرنیچر مانگ کر اساتزہ اور بچوں کی تعلیم تربیت کا آغاز کرنے والے ادارے کے پاس آج ان رت جگوں کے ثمر میں اتنے وسائل موجود ہیں کہ اگر سرکاری سکولز میں پڑھنے والے ہمارے نونہالوں کی ذمہ داری .ہم پر ڈالی جائے تو ہم اسے بخوبی اور احسن طریقہ تعلیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر نبھا سکتے ہیں یہ اعزازات جو آپ کے سامنے چند لمحوں میں اساتذہ اور بچوں میں تقسیم ہو رہے ہیں۔
ان کے پیچھے پرائمری سے لے کر مڈل اور مڈل سے لے کر ہائر سیکنڈری کلاسسز تک پہنچنے کی ایک طویل اور انتھک جدو جہد ،راتوں کے جاگنے ، بھوک اور پیاس کی برداشت، اہل خانہ سے دوری ، زندگی کی حسین اور بہت اہم خوشیوں کو قربان کرنے جیسے درجنوں مثالیں قائم ہوئیں تب جا کر آپ ان اعزازات کو پانے میں کامیاب ہوئے یہ تاریخی لمحات آپ کے لئے سرما یہ حیات کی صورت آپ کے ذہنوں میں نقش رہے گے اور آئندہ آنے والی زندگی میں دوسروں کے لئے اس جدو جہد میں آگے بڑھنے کے لئے مشعل راہ ہیں جن اساتزہ اور طلباء نے اعزازات اور نقد انعامات حاصل کئے ہیں ان کی عملی زندگیوں میں ان کی اس قابلیت کی جھلک بھی نظر آنی چائیے اور معاشرہ ان کو صرف بطور مثال نہیں بلکہ ان کی تلقید میں بھی چلے اور ان کی وجہ سے رہنمائی بھی حاصل کر پائے تب جا کر ہمارا مقصد پورا ہو گا تقریب میں بیسٹ پرنسپل آف دی ائیر ریڈ کالج بھمبر کے پرنسپل طفیل ظفر نے حاصل کر کے میدان لوٹ لیا تقریب سے مزید خطاب طاہر فاروق ڈیژنل ڈائریکٹر کالجز میرپور،ظہیر گردیزی RMباغ ،امجد یوسف امیر جماعت اسلامی ،نسرین سلطانہ DEOزنانہ بھمبر نے کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمود شفیع اور ضیا ء الرحمن نے ادا کیے تقریب آمد پر آنے والے مہمانوں کو ننھے طلباء مختلف صوبوں کی ثقافت زیب تن کئے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے ان کو ساتھ جا کر نشتوں پر بٹھاتے رہے۔