اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد کے جج نے لال مسجد کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے لال مسجد کے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے درخواست ضمانت کی سماعت تیئس اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں مقدمے کے مدعی ہارون رشید کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ بھی جمع کرایا۔