اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سپریم کورٹ نے لال مسجد کمیشن کی رپورٹ عام کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے لال مسجد کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت لال مسجد کی سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی۔
عدالت نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کمیشن کی طرف سے خفیہ رکھنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ طارق اسد ایڈوکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رپورٹ میں کوئی خفیہ چیز نہیں اور اسے عام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے۔
رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اسے عام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے رپورٹ دوبارہ سربمہر کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔