اسلام آباد (جیوڈیسک) لال مسجد آپریشن میں ہارون رشید غازی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایس ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
لال مسجد کیس میں ہارون رشید غازی نے پرویز مشرف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہارون رشید غازی کا بیان ریکارڈ کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔