6 ریڈز اسنوکر چیمپیئن شپ محمد آصف اور سجاد کا فاتحانہ آغاز

Muhammad Asif,Sajjad

Muhammad Asif,Sajjad

کراچی (جیوڈیسک) آئی بی ایس ایف 6 ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے ابتدائی میچز باآسانی جیت لیے۔ مصر کے شہر شرم الشیخ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے گروپ یو کے پہلے لیگ میچ میں روس کے ایوان کاکو فسکی کو کسی مشکل کے بغیر 4-0 سے مات دی، گروپ ایم میں شامل محمد سجاد نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے حریف احمد سران کو آسان مقابلے کے بعد 4-0 سے زیر کر لیا۔

آصف جمعے کو اپنے دوسرے میچ میں بھارت کے دھرمیندر کیخلاف صف آرا ہونگے، محمد سجاد کا ٹکرائو پولینڈ کے مایوزف کورسکی سے ہونا ہے۔ یاد رہے کہ چیمپئن شپ میں 30 ممالک کے 172 کیوئسٹ شرکت کر رہے ہیں، دریں اثنا آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنیوالی پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ اردن سے شیڈول ہے، دوسرا مقابلہ اتوار کو انگلینڈ سے ہو گا، تیسرے میچ میں پلیئرز پیر کو میزبان مصر کیخلاف کھیلیں گے، چوتھے اور آخری میچ میں لیبیا سے ٹکرائو ہو گا۔