لالی وڈ کے معروف نغمہ نگار ریاض الرحمان ساغرانتقال کرگئے

Bollywood

Bollywood

لاہور(جیوڈیسک) معروف نغمہ نگار اور شاعر ریاض الرحمان ساغر لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ نغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر کئی روز سے لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ہفتہ کی شب وہ 72 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ریاض الرحمان ساغر نے سیکڑوں پاکستانی اور کئی بھارتی فلموں کے لئے گیت لکھے۔ ان کی نماز جنازہ علامہ اقبال ٹاون میں اداکی جائے گی۔