ترکی (جیوڈیسک) مریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریفرینڈم میں کامیابی پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے ٹیلی فون کر کے صدر ایردوان کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔
ملاقات کے دوران دونوں صدور نے علاقائی موضوعات پر بھی بات چیت کی۔
شام کے موضوع پر بات کرتے ہوئے اسد انتظامیہ کے شامی عوام پر کیمیائی اسلحے سے حملے کے بعد امریکہ کی طرف سے انتظامیہ کی شائرات فوجی بیس کو نشانہ بنانے کا بھی ذکر کیا گیا اور اس معاملے میں ترکی کے تعاون پر ٹرمپ نے صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماوں نے اسد کو حالات کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے کی ضرورت پر اتفاق رائے کیا۔
ٹیلی فونک مذاکرات میں داعش کے خلاف مشترکہ جدوجہد اور تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔