مہاجر مستقل سندھی بن جانے سے وابسطہ ہے، عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی : متحدہ اور پیپلز پارٹی کی ناکام سیاست کے باعث سندھ میں سندھی اور کراچی میں مہاجر اقلیت میں تبدیل ہو گیا۔ یہ بات کراچی ویلفیئر کمیٹی کے آرگنائزر عالم علی نے مہاجروں کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔

انہوں نے کہا کہ مہاجر حقوق کی بقاء مہاجر سے سندھی بن جانے میں ہے کیونکہ سندھ میں رہنے والے سومرو، تالپور، سید ، شاہ اور میمن یہ سب مہاجر تھے فرق یہ ہے کہ جی ایم سید سمیت تمام لوگوں نے آج سے 2سو3سو سال پہلے ہجرت کرکے اپنے آپکو سندھی اور سندھ کا مالک بنالیا۔

جبکہ70سال پہلے ہجرت کرکے آنے والے مہاجروں نے پہلے پاکستان بنایا پھر پاکستان سمیت سندھ کی ترقی میں اپنی تعلیمی قابلیت وہنر مندی سے بنیاد ی کردار ادا کیاپھر بھی اپنے ساتھ لفظ مہاجر لگا کر اپنے کو اپنے حقوق سے محروم کرلیا۔

عالم علی نے کہا کہ مہاجر سیاست نے مہاجروں کو سوائے تباہی وبربادی کے کچھ نہیں دیا، اگر مہاجر سیاست کے ذریعہ 40 اور 60 فیصد کوثہ سسٹم کے مطابق عمل کرالیا جاتا تو شاید مہاجر سیاست کامیاب ہوجاتی انہوں نے کہا کہ مہاجروں کا مستقبل صرف اور صرف سندھی بن جانے سے وابسطہ ہے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت